ویمن کرکٹرز کے وسیم اکرم اور بابر اعظم کیساتھ آن لائن لیکچرز ختم

6 May, 2020 | 04:56 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پاکستان ویمن کرکٹ کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم کی جانب سے دیئے لیکچرز سے ہماری صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ ایمن انور کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کے لیکچر کے بعد باولنگ میں بہتری آئے گی ۔ منیبہ علی نے عزم کا اظہارکیاہے کہ جو کچھ سیکھا ہے حالات بہتر ہونے پر اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گی۔ ارم جاوید کے مطابق مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بابر اعظم کا لیکچر بہترین تھا۔

ویمن کرکٹرز کے آن لائن لیکچرز ختم ہو گئے ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے الگ الگ لیکچرز دئیے۔ دونوں نے خواتین کرکٹرز کو میچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔ خواتین کرکٹرز نے کا لیکچرز پر خوشی کا اظہار کیا۔ خواتین کرکٹرز لیکچرز کےبعد اظہارخیال کرتےہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے لیکچرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے ویمن کرکٹرز کو میچ کی تیاری کے حوالے سے آگاہی دی۔ ‏ ورلڈ نمبر ون ٹی ٹونٹی بلے باز نے میدان میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔

بابر اعظم نے ہدایت کی کہ میدان میں مثبت سوچ کے ساتھ اتریں۔ خود کو ہر وقت چلنج کے لئے تیار رکھیں۔‏ ایک اننگ کی ناکامی سے اپنی حکمت عملی مت بدلیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے وسیم اکرم اور بابراعظم کے لیکچرز سے حاصل تجربے کو آن فیلڈ کامیابی میں بدلنے کا عزم کیا۔ بسمہ معروف نے کہا کہ ان سیشنز کے ذریعے کرکٹرز میں کھیل کو مؤثر انداز میں سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

ایمن انور نے وسیم اکرم کے مشوروں کو اپنے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔ ڈیانا بیگ کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے بطور فاسٹ باؤلر دباؤ برداشت کرنے اور فٹنس برقرار رکھنے کےحوالے سے ٹپس دیں۔ منیبہ علی نے عزم کا اعادہ کیاکہ جو کچھ سیکھا، حالات کے معمول پر آتے ہی اس پر عمل کرنے کوشش کروں گی۔ارم جاوید اپنے خیالات کا اظہار کرتے واضح کیا کہ بابراعظم کی مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی اور اہداف کی تیاری سے متعلق جاننا بہترین تجربہ رہا۔

مزیدخبریں