سرکاری ملازمین کو کب تنخواہ ملے گی،نیانوٹی فکیشن جاری

6 May, 2020 | 03:33 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) پنجاب حکومت نےعید سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ تو پہلے ہی کیا تھا جس کے تحت اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے متحرک ہوں گے اور تمام سرکاری محکموں سے پے رول منگوالئے گئے۔اب تنخواہوں کی تاریخ میں تبدیلی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اورپنشنرر کو خوشخبری سنا تے ہوئے عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا کہ تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک متحرک ہوں گےاب نئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کومئی کی تنخواہ18مئی کوملےگی، پنجاب حکومت نےمئی کی تنخواہ18مئی کودینےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، محکمہ خزانہ نے18مئی تک تنخواہیں جاری کرنے کے لئےاےجی آفس کوخط بھی لکھ دیا۔

گزشتہ روز   وفاقی حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے  لئے تنخواہیں اور پنشن جاری کردیں جائیں گی، وفاقی حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔عید سے قبل مئی کی تنخواہ قبل از وقت ادا کی جائے گی۔ فیصلہ ملازمین اور پنشنرز  کے لئےعید کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

فنانس ڈویژن نے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے اس لیے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے پہلے جاری کردی جائے۔ فنانس ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کی جائے۔عید الفطر کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو 2 ماہ کی پنشن مل جائے گی۔

ملک میں کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن قائم ہے۔ جبکہ بزرگ شہریوں کو وباء سے بچانے کے لئے پبلک مقامات پر جانے سے بھی منع کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بزرگ شہری وباء سے محفوظ رہ سکیں۔ اسی لیے انہیں پنشن کی ادائیگی گھر پر کی جا رہی ہے۔پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے بزرگ پنشنرز کو گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے میں مصروف عمل ہے.پاکستان پوسٹ کا کہنا تھا کہ 3 دن میں 3 لاکھ31 ہزار197 پنشنرز کو2 ماہ کی پنشن پہنچا دی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے’’ ڈاکیا‘‘ ہفتہ اور اتوار کو بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں