برتھ،ڈیتھ اور طلاق کے سرٹیفکیٹ لینا اب آسان

6 May, 2020 | 03:19 PM

Azhar Thiraj

راؤدلشادحسین: محکمہ بلدیات پنجاب کےزیراہتمام بلدیہ آن لائن ایپ کی مناسبت سے تربیتی ورکشاپ، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نےایم سی ایل فیلڈآفسزکےاہلکاروں کوایپ کے استعمال پرلیکچردیاشہری گھر بیٹھےسڑٹیفکیٹ کےحصول کےلئےکمپیوٹر اورموبائل پرفرسٹ رپورٹ کااندارج کرواسکیں گے۔

برتھ، ڈیتھ ،میرج اور طلاق کے سڑٹیفکیٹ حاصل کرنے لئےبلدیہ آن لائن ایپ لانچ کی جارہی ہے. محکمہ بلدیات پنجاب نے پی آئی ٹی بی کے اشتراک سےبلدیہ آن لائن ایپ تیارکی ہے،بلدیہ آن لائن ایپ میں شہری سرٹیفکیٹس سےمتعلق ڈیٹا فراہم کرینگے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کاکہناتھاکہ بلدیہ آن لائن ایپ پرپیدائش اوروفات سے متعلق رپورٹ کرنےکےآپشنز ہیں رپورٹ کنندہ کے کوائف اور نومولود کےکوائف کا اندارج کرناضروری قراردیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کی درخواست کا وقت آن لائن ہی ملے گا،سرٹیفکیٹس کی کاپی کے حصول کے لئے ایم سی ایل ہیڈ کوارٹر یا فیلڈ آفسز میں جانا پڑے گا،ایم سی ایل ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ دفاتر کو جیو ٹیگنگ سسٹم سے منسلک کردیاگیا ہے،ایپ میں تمام لوکیشنز کو دیکھ کر سائلین قریب ترین فیلڈ آفس میں جاسکیں گے۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹراحمد جاویدقاضی نے ایم سی ایل فیلڈ آفیسرزمیں انٹر نیٹ ڈایوئسز تقسیم کیں،اس موقع پر چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری ،ایم او انفراسٹرکچر ون انور جاوید ،ایم او ریگولیشن زبیر وٹو ،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا ،ایم او پلاننگ مزمل اشتیاق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


 واضح رہےکہ24 مارچ سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 44 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔ایسے میں ڈیجٹل نظام ترقی پار رہا،تمام کاروبار،سرکاری اور نجی کام کاج انٹر نیٹ پر منتقل کیے جارہے ہیں،حکومت بھی تمام کام اسی نظام کے تحت چلانا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں