رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 3 ہزار روپے دینے کا اعلان

6 May, 2020 | 03:10 PM

قذافی بٹ:  پنجاب حکومت کا چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 3 ہزار روپے مالی امداد دینے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقات،  وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو موجودہ حالات میں بے روزگار ہونے والوں کی پریشانیوں کا ادراک ہے.
پنجاب حکومت نے وزیراعلی رمضان پیکج دینے کا اعلان کردیا ، پیکج کے تحت مستحق افراد کو 3 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی. اس پیکج سے
10 لاکھ خاندان سے مستفید ہوں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے مزید موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔ آپ اپنی تمام ترکوششیں موجودہ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت اب تک تقریباً ایک لاکھ 7 ہزارسے زائد ٹیسٹ کر چکی ہے .  احساس کفالت پروگرام کے تحت ضرورت مند شہریوں کو 12 ہزار روپے کی رقم کی انتہائی شفاف طریقے سے دی جا رہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے 3086 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید صمصام بخاری، ملک اسد کھوکھر، نعمان لنگڑیال، سردار آصف نکئی، سردار محمد سبطین خان، رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس اور سابق رکن اسمبلی رائے حسن نواز شامل تھے.

واضح رہے کہ اس سے پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق طبقہ کیلئے انصاف امداد پروگرام شروع کیا گیا، شہریوں کو اپنی رجسٹریشن کے لیے انصاف ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور8070 پر اپنے کوائف میسج کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انصاف امداد پروگرام کی مد میں مستحق افراد میں 4000 تقسیم کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں