برطانوی شہزادی کا جوڑا عید کلیکشن میں پیش، قیمت جان کر آپکو تعجب ہوگا

6 May, 2020 | 03:10 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)  برطانوی  شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن گزشتہ برس لاہور پہنچ تھے۔شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لباس اور مشرقی انداز اپنانے کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔یہ جوڑا اب  عید کلیکشن میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے شاہی جوڑے نے لاہور کا دورہ بھی کیا۔ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیگر حکام کے ہمراہ شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔  شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے لاہور پہنچنے پر انہیں گلدستے پیش کئے گئے جبکہ اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے  شہزادہ ولیم سے پاکستانی حکام کا تعارف کروایا۔

بعدازاں شاہی جوڑے نے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا, دورہ پاکستان کے آخری روز شہزادی کیٹ مڈلٹن نےجو جوڑا زیب تن کیا تھا اس کو عید کلیکشن کے لئے پیش کیا گیا۔کلاتھنگ سٹور و فیشن برانڈ ’ایلان‘ نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا جوڑا عید کلیکشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایلان فیشن برانڈ ن کی ڈائریکٹر خدیجہ شاہ  شہزادی کے لباس کو عید 2020کلیکشن میں پیش کررہی ہیں جو 10 مئی سے خواتین کے لیے دستیاب ہوگا۔اس جوڑے پر کالے رنگ کے دھاگے کا دلکش کام کیاگیا۔اس لباس پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نام خط لکھ کر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ایلان نے انسٹاگرام پوسٹ میں لباس  کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اس کی قیمت 29 ہزار 500 بتائی ہے جس پر خواتین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نام خط لکھا تھا۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لباس اور مشرقی انداز اپنانے کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔لوگوں کی جانب سے لباس کی پسندیدگی کے بعد کیٹ مڈلٹن بھی خدیجہ شاہ کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں اور ان کے نام ایک خط تحریر کیا۔برطانوی شہزادی نے اپنے خط میں پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے تیار کردہ ملبوسات کی تعریف کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے ایک مرتبہ پھر آؤں۔دورہ پاکستان میں میرے لیے بہترین لباس کا انتخاب کرنے کا بہت شکریہ، مجھے تمام ملبوسات بے حد پسند آئے۔

مزیدخبریں