پاکستان ریلوے نے آئل ترسیل نرخوں میں کمی کردی

6 May, 2020 | 02:29 PM

سعید احمد سعید: پاکستان ریلوےنے پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطالبہ پرآِئل ترسیل نرخوں میں مزید 35 روپے فی ٹن کمی کردی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ریلوے نےآئل کی بذریعہ ریل ترسیل کیلئے ایم ڈی پی ایس او کونیامراسلہ بھی بھجوا دیا.
ڈائریکٹر مارکیٹنگ ریلوے کی جانب سے ایم ڈی پی ایس او کو جاری مراسلے میں آئل کی بذریعہ ریل ترسیل نہ ہونے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا، مراسلے کے متن کے مطابق وفاقی کابینہ 23 اپریل 2019 کو ریلوے کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے کہ آئل کی ترسیل بذریعہ فریٹ ٹرین ہوگی،کم ریٹس کے باوجود پبلک سیکٹر کو نظر انداز کرکے روڈ ٹینکرز کو لوڈنگ آفر کرنا وزیر اعظم سیکرٹریٹ ڈائریکٹو اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے.

پاکستان ریلوے اور پی ایس او کے درمیان سالانہ 2 ملین ٹن آئل کی ترسیل کا معاہدہ موجود ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل نےیکم جولائی2019 سے 30 اپریل2020 تک صرف1 لاکھ 20 ہزار ٹن آئل کی بذریعہ ریل لوڈنگ گی، ریلوے نے 16 اپریل اور بعد ازاں 22 اپریل کو آئل ترسیل ریٹس میں کمی کی لیکن ریلوے کو کوئی لوڈنگ آفر نہیں ہوئی جبکہ 6 مئی سے 31 مئی تک مختلف روٹس پر نرخوں میں مزید کمی کی جارہی ہے.

پاکستان ریلوےنے پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطالبہ پرآِئل ترسیل نرخوں میں مزید 35 روپے فی ٹن کمی کردی, مراسلہ میں استدعا کی گئی ہے کہ محمود کوٹ سے مختلف روٹس پر بذریعہ ریل آئل کی ترسیل کی جائے.

مزیدخبریں