لاک ڈاؤن میں نرمی،وزیر اعلیٰ نےحتمی پلان مانگ لیا

6 May, 2020 | 01:55 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : لاک ڈاون میں نرمی کا معاملہ ، مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سےوزیراعلی پنجاب نے متعلقہ محکموں سے حتمی پلان طلب کر لیا ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے تمام متلعقہ محکموں سے حتمی پلان طلب کرلیا ہے ، جبکہ پنجاب کے کم متاثر شہروں میں بھی کاروبار کھولنے کی تجویز دی گئی ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سیلون اور باربر شاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، سیلون اور باربر شاپس کےلئے تین روز میں ایس او پیز تیار کیا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نو مئی سے لاک ڈائون میں نرمی کرنے جارہی ہے- پنجاب میں پائپ، اسٹیلز، اسپیئر پارٹس اور مشینری، بجلی کے سامان کی دکانیں ایس او پیز کے تحت کھولی جائیں گی- ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیکچرز کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔ پنجاب میں کپڑے کی دکانیں بھی ایس او پیز کےتحت کھولی جائیں گی-

خیال رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پائپ، اسٹیلز، اسپیئر پارٹس اور مشینری، بجلی کے سامان کی دکانیں کھولنے بارے بھی غور کیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیکچرز کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کپڑے کی دکانیں 15 رمضان سے 6 گھنٹے کے لئے کھولی جائیں گی۔ پارکس کو بھی کھولا جائے گا لیکن پارکس میں لگے جھولے بند رہیں گے، تمام دکانیں کھولنے اور بند کرنے کا وقت مختص کیا جائے گا۔ ایس او پیز پر عملدآمد کرنا سب کے لئے لازم ہو گا۔

واضح رہےکہ    پنجاب میں  آج  لاک ڈاؤن کا 39 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔
 

مزیدخبریں