آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے  بڑا مطالبہ

6 May, 2020 | 01:45 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے عمران خان سے  ٹرانسپورٹز کے لیے ریلیف  پیکج کا مطالبہ کر دیا، چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی، وزیراعظم کو ریلیف پیکج برائے ٹرانسپورٹرز کی درخواست لکھ دی،  چیئرمین ایسوسی ایشں عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ موجودہ صوتحال میں کئی ارب ڈالر ریلیف پیکج مختص کیا مگر ٹرانسپورٹ کو نظر انداز کیا گیا ،پبلک ٹرانسپورٹ حکومت کو ایڈوانس ٹیکس کی مد اربوں روپے ٹیکس ادا کر رہی ہے ۔

پاکستان بھر میں تمام بسیں بینک لیز پر ہیں ،اس وقت فی بس کی قیمت تقریبا دو کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ،فی بس ماہانہ قسط 4 سے 5 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتی ہے ، ان حالات میں تمام ٹرانسپورٹرز اقساط جمع نہیں کرا سکتے ، لیز شدہ بسوں پر ایک سال کے لئے مارک ختم کیا جائے ، لیز شدہ بسوں پر حکومت ریلیف پیکج کے طور ایک سال کی اقساط کو  موخر کرے ۔

گاڑیوں کو کھڑا  کرنے سے ٹائرز ہارڈ ، بیٹریاں خراب ، ائیر بیگ سمیت دیگر میکینکل نقصان ہو چکا ہے ، حکومت زیرو فیصد مارک اپ پر آسان اقساط میں قرضہ دے ، رانسپورٹ کے کارروبار کو ایک صعنت کا درجہ دیا جائے ،  لاک ڈاؤن کی وجہ سےڈرائیورز ، ہوسٹس ، ہاکر ، سیکیورٹی سٹاف ، بکنگ کلرک ، میکنک سمیت دیگر ہزاروں ورکر بے روزگار ہو گئے ہیں۔حکومت سے درخواست ہے کہ ریلیف پیکج میں سے ہمارے لیے بھی اعلان کیا جائے ۔

واضح رہےکہ24 مارچ سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 44 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔
 

مزیدخبریں