ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا:پنجاب کے خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ

کورونا:پنجاب کے خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں کورونا وائرس کی وبا سے صوبائی معشیت کے خسارے میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے،  ایشن ڈویلپمنٹ اور پاکستان انسٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ کے نئے ہو شربا اعداد و شمار سامنے آگئے۔

  پنجاب میں تین درجے کے لاک ڈاؤن ہونے سے صوبائی معشیت کو ہونے والے نقصان کتنا ہوگا ؟ پنجاب میں نئے اعداد و شمار کے مطابق صوبائی معشیت کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے سے 23 کھرب کا نقصان ہوگا.  درمیانے درجے کے لاک ڈاؤن سے صوبائی معشیت کو 11 کھرب 10 کروڑ کا نقصان ہوگا، معمولی درجے لے لاک ڈاون سے صوبائی معشیت کو 1 کھرب 43 ارب روپے کا نقصان ہوگا اور مکمل لاک ڈاؤن کرنے سے 1 کروڑ 12 لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

درمیانے درجے کے لاک ڈاؤن سے صوبے میں 90 لاکھ 30 ہزار لوگ اپنی نوکریاں کھو سکتے ہیں، معمولی درجے کے لاک ڈاؤن سے 10 لاکھ 80 ہزار افراد کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔  نئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غربت بڑھنے کا اندیشہ 54 فیصد ظاہر کیا گیا ہے، مکمل لاک ڈاؤن ہونے سے صوبے میں غربت 34.3 فیصد بڑھ سکتی ہے، درمیانے درجے کے لاک ڈاون سے غربت 19.9 فیصد بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معمولی درجے کے لاک ڈاون سے غربت 9.4 فیصد بڑھ سکتی ہے۔

 چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والے خطرناک  کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں اب تک  کورونا وائرس 2 لاکھ 48 ہزار 5 سو افراد کی زندگیاں نگل چکا جبکہ 35 لاکھ 82 ہزار 804 افراد متاثر ہوچکے ہیں

واضح رہےکہ24 مارچ سے   کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت  پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 44 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔
  

Shazia Bashir

Content Writer