غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے گانے جوتو نہ ملا نے یوٹیوب پر 100 ملین یعنی 10 کروڑ ویوز حاصل کرکے ایک سنگ میل عبور کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 کروڑ ویوز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے عاصم اظہر نے بتایا کہ و ہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے گلوکار ہیں۔ عاصم اظہر نے بتایا کہ اس سے قبل راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے اتنے زیادہ ویوز اپنے نام کرچکے ہیں۔
100 MILLION VIEWS. ♥️ #jotunamila
— Asim Azhar (@AsimAzharr) May 4, 2020
And it gives me immense honour to become the youngest & only the 4th Pakistani artist (after Rahat Fateh Ali Khan sb, Atif Aslam & Momina Mustehsan) to have 2 or more songs in the 100 million club. ???? thank you. I love you guys. pic.twitter.com/T8donMa54H
نوجوان گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے پہلے نوجوان ہیں جن کا ایک یا ایک سے زیادہ گانا یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ عاصم اظہر نے اپنی اس کامیابی پر مداحوں اور شائقین موسیقی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی بے لوث محبت کا اظہار بھی کیا۔
’جو تو نہ ملا‘ سے قبل عاصم اظہر کا کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ پیش کیا گیا ’تیرا وہ پیار‘ بھی 10 کروڑ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ اور عاطف کی آواز میں شہرہ آفاق کلام ’تاجدارِ حرم‘ یوٹیوب پر شائقین موسیقی 10 کروڑ سے زائد بار دیکھ چکے ہیں۔ کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر کا گیت ’جو تو نہ ملا‘ کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ دھن خود عاصم اظہر نے ترتیب دی ہے جسے ای ایم آئی ریکارڈ کے تعاون سے 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔