سٹی42: ڈی آئی جی موٹروےپولیس (ایم-فور) سلطان احمد چوہدری کی عید الفطر سے قبل واردات کے تدارک کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے انسانی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور نان سٹاپ نائٹ پیٹرولنگ اور لوکل پولیس سے رابطہ کو موثر بنایا جائے۔
لاہور، ڈی آئی جی موٹروے پولیس (زون ایم-فور) سلطان احمد چوہدری نےعید الفطر سے قبل کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی سرکوبی اور بیخ کنی کے لئے واضح حکمت عملی مرتب کر کے دونوں سیکٹرز کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔سفر کرنے والے ہر شخص کی قیمتی زندگی و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
لہذا تمام ایریا میں پیٹرولنگ کو موثر بنایا جائے اور نائٹ ڈیوٹی کی اہمیت کو گردانتے ہوئےاسے ہر صورت موثر بنا کر بنا رکاوٹ اور مسلسل گشت کو لازم قرار دے دیا گیا ہے جس میں غفلت کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جائےگا۔ انسداد جرائم پر مامور پیٹرولنگ موبائل کو ہر ایریا ڈی ایس پی ذاتی طور پر مانیٹر کرنے اور علاقائی لوکل پولیس تھانہ موبائیل سے بھی رابطہ استوار رکھنے کا پابند ہوگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
اس ضمن اگر پھر بھی کوئی ناخوشگوار پیش آیا تو متعلقہ ڈی ایس پی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی(ھیڈ کوارٹر ایم-تھری) فیصل اکرم نے ان ہدایات کی روشنی میں مرتب ہونے والے پلان کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ کنٹرول کے ذریعہ تمام ڈی ایس پی صاحبان ہمہ وقت رابطے میں رہ کر ہر لمحہ تازہ ترین حالات سے آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے اور اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔