ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا پہلے ورچوئل فیشن شو ، کیٹ واک کی تیاری

پاکستان کا پہلے ورچوئل فیشن شو ، کیٹ واک کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایجرٹن روڈ(زین مدنی )پاکستان کی معروف ماڈلز اپنے کچن ، گارڈن اور رہائشی کمروں کو پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو میں کیٹ واک کیلئے رن وے بنانے کیلئے تیار ہیں۔

سابقہ ماڈل اور کیٹ واک ایونٹس کی سی ای او فریحہ الطاف پاکستان میں ورچوئل شو متعارف کروارہی ہیں جس میں عیدالفطرکی تازہ کلیکشن پیش کی جائے گی،پاکستان کے 20 معروف فیشن ڈیزائنرزکے ساتھ کیٹ واک کئیرزنامی اس شو میں ہرڈیزائنر کے 2 یا 3 ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ الطاف نے بتایا ہرڈیزائنر ٹی سی ایس کے ذریعے اپنی پسندیدہ ماڈل کو3 ڈریسز بھیجے گا اور میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ساتھ ہدایات دوں گی۔ فریحہ نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں ماڈلز کو اپنے گھروں کے پرسکون جگہ کا انتخاب کرتے ہوئے اسے رن وے میں بدلنے کا کہا جائے گا جبکہ ایک علیحدہ ویڈیو میں کیمرہ سیٹنگ، زاویہ اور لائٹنگ کی تفصیلات بتائی جائے گی۔

 فریحہ نے گھر کے کوریڈور کو کیٹ واک کیلئے رن وے بنانے سے متعلق ویڈیو پہلے سے ہی بنا رکھی ہے۔ شو میں شریک تمام ماڈلز اپنی اسٹائلنگ خود کریں گے جس کیلئے انہیں زوم کال کے ذیعے معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کی رہنمائی حاصل ہوگی۔ فریحہ نے وضاحت کی کہ ماڈلز اپنی فیملی کےکسی فرد سے ویڈیو بنوا کرہمیں بھیج سکتے ہیں۔

دوسری جانب مشہور میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کا کہنا تھا کہ فریحہ الطاف نے اس خیال کے ساتھ ان سے رابطہ کیا کہ فیشن انڈسٹری کو نئے سرے سے بحال کرنے کا وقت آگیا ہے۔

نبیلہ نے بتایا کہ وہ فیشن شو سے قبل اپنی بہو سارہ شاہ کے ساتھ ڈیزائنرزکی کلیکشن اور ماڈل کو دیئے جانے والے اسٹائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگی۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ گھر سے کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہوگا۔ میں نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے کہ کنڈیشنر کے ساتھ چقندر اور کافی ملا کر بالوں کو کیسے رنگا جاسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer