لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں جاں لیوا مرض پھیلنے لگا

6 May, 2019 | 11:32 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) پنجاب بھر کی جیلوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیلنے لگا، لاہور سمیت صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ شروع کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے قیدیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پنجاب ایڈز پروگرام کے تحت 47 ہزارسے زائد قیدیوں اور 15 ہزار سے زائد جیل عملے کے سیمپلز لے لئے گئے۔

لاہور کی دونوں جیلوں میں 20 سے زائد قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ رپورٹس آنے کے بعد ہیپاٹائٹس کے شکار قیدیوں کاعلاج کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں