( علی ساہی ) نوازشریف کی جیل واپسی کی تیاریاں، کوٹ لکھپت جیل میں انتظامات مکمل کرلیے گئے، سکیورٹی وارڈ میں ائیر کولر یا اے سی لگے گا یہ فیصلہ حکومت کرے گی۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث علاج کیلئے کچھ دنوں کیلئے رہا کیا گیا تھا، جس کی مدت ختم ہونے پر انہیں 7 مئی کو دوبارہ جیل بھجوایا جائے گا۔ اس حوالے سے کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی سیل کو صاف کردیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف کو کمرے میں چارپائی اور فوم کا گدا دیا جائے گا، میاں نواز شریف کو گرمی کی وجہ سے ائیر کولر دیے جانے کا امکان ہے تاہم حکومت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کی ہے کہ آیا اس سے پہلے کسی کو کولر دیا گیا یا نہیں جس پر رپورٹ دے دی گئی ہے۔
کسی قیدی یا بیرک میں ائیر کولر موجود نہیں ہیں، میاں نوازشریف کو ائیر کولر یا اے سی دینے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔