پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر جسم فروشی کرانے والا چینی گروہ گرفتار

6 May, 2019 | 08:07 PM

Arslan Sheikh

( ذیشان نذیر )   ایف آئی اے نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی رچا کر ان سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے چائنز نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر زون 2 رستم چوہان نے کارروائیاں کیں۔ ایف آئی اے نے ڈیوائن ہومز میں کارروائی کرتے ہوئے 8 چینی باشندے گرفتار کر لیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرجمیل میوکی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی۔ ایف آئی اے کے مطابق چائینز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں۔

ایف آئی اےاس سکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10 چینی لڑکوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ ملزمان وانگ ہاو، شوئی شیلی، وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ باو، زوا تھی اور خاتون کین ڈس کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں