یونس خان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت

6 May, 2019 | 06:09 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق کپتان یونس خان اور پی سی بی کے درمیان معاملات ختم ہو گئے، بورڈ کی طرف سے شرائط تسلیم نہ کئے جانے کے بعد یونس خان نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کرلی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق کرکٹر یونس خان اور پی سی بی میں معاملات طے نہیں پاسکے۔ ذرائع کے مطابق مالی معاملات کے باعث سابق کپتان یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پی سی بی یونس خان کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنانے کا خواہشمند تھا جبکہ یونس خان نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے ساتھ جونیئر چیف سلیکٹر بننے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے یونس خان کا چیف سلیکٹر بننے کا مطالبہ تسلیم نہ کرتے ہوئے انہیں صرف ٹیم کی کوچنگ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ سابق کپتان نے صرف انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کرنے کی پیش کش کو ٹھکرا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے معاملہ پر لچک کا مظاہرہ نہیں کیا، جس کے بعد پی سی بی نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ کیلئے یونس خان کے علاوہ دوسرے آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں