ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری

6 May, 2019 | 05:18 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بڑا ریلیف، ہائیکورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے رعایتی نرخوں پر واجبات وصول کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے ایم کے بی سپننگ ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواستگزار وکیل نے تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے موجودہ ٹیرف کے مطابق بجلی کے بلوں کی وصولی کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ واپڈا کے سال 2019 کے ایس آر او بارہ کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی گئی رعایت پرعمل نہیں ہورہا۔

درخواستگزار وکیل کا دلائل دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ایس آراو بارہ کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر کو پسند اور ناپسند کی بناء پر رعایت دی جارہی ہے۔ سیلز ٹیکس قوانین کا اس رعایت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ایس آر او بارہ کے تحت واجبات کی وصولی کا حکم دے۔

عدالت نے ٹیکسٹائل سیکٹر سے بجلی کے واجبات ساڑھے سات سینٹ فی یونٹ کے مطابق وصولی کا حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے 24 جون کو جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں