(عمر اسلم)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی رہائی کی مدت 7 مئی کوختم ہورہی ہے،لیگی رہنماوں کاکہناہے کہ میاں نواز شریف کوعوام کی خدمت کی سزادی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے اور کل خود کو جیل حکام کےحوالے کردینگے،سابق وزیراعظم جنہیں سپریم کورٹ کی جانب سےطبی بنیادوں پر6ہفتوں کی رہائی ملی تھی جس کی مدت 7 مئی کوختم ہورہی ہے،میاں نوازشریف سےاظہاریکجہتی کیلئےجاتی امراء رائیونڈسےکوٹ لکھپت جیل تک دس مختلف استقبالیہ کیمپس لگائےجائیں گے، جس کیلئے رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیراورسیف الملوک کھوکھرکاکہناہےکہ میاں نوازشریف کوعوام کی خدمت کی سزادی جارہی ہے، لیگی رہنماوں رمضان صدیق بھٹی،میاں محمدسلیم سمیت دیگرکاکہناہےکہ شنگھائی پل سمیت دیگرمقامات پرکارکنان پہلےروزےکی افطاری کےبعدمیاں نوازشریف سےاظہاریکجہتی کیلئےجمع ہوں گے۔
لیگی رہنما اور کارکنان سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوقافلےکی صورت میں جاتی امراء سےکوٹ لکھپت جیل تک لے کرآئیں گے۔