میاں صاحب اپنے کرموں، جرموں کی سزا بھگت رہے ہیں: قمر زمان کائرہ

6 May, 2018 | 07:58 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رمل دلدار: قمر زمان کائرہ نےممبر سازی مہم کیمپ کے دورے کے موقع پر کہا کہ بلا ول بھٹوآج خود ساختہ خادم اعلی اور تبدیلی کے علمبرداروں کو بے نقاب کریں گے۔ میاں صاحب اپنے کرموں جرموں کی سزا بھگت رہے ہیں تو انہیں خلائی مخلوق نظر آرہی ہے۔

ٹھوکر نیاز بیگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر وسطی پنجاب پی پی پی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف لڑائی بھی مصنوعی لڑنا چاہتے ہیں اب جب انکا اپنا پاؤں پتھر کے نیچے آیا ہے تو نظریاتی بن گئے, میاں صاحب خود تو گالیاں دے رہے ہیں اور بھائی کو معافی مانگنے پر لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں پر دباؤ نہ ڈالیں تو کیا کریں، عدلیہ میں تو خود گئے تھے اب ان کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے خفیہ ہاتھوں میں کھیلے ہیں ہم نہیں۔

مزیدخبریں