(سیرت نقوی) ملائیشیا میں باسکٹ بال کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم بذریعہ کراچی سے لاہورپہنچی تو اس کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، پاکستان بورڈ کے چئیرمین جانداد خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے، ان کی ٹیم ملائیشیا میں کھیل کر آئی ہے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق پاکستان سے آٹھ روزہ دورے پر ملائیشیا جانے والی باسکٹ بال ٹیم صبح ساڑھے نو بجے پی آئی اے کی پرواز تین صفر دو کے ذریعے لاہور پہنچی، اپنی سر زمین پر پاؤں رکھتے ہی کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کا کہنا تھا کہ آج ان کا سر فخر سے بلند ہے کہ وہ ملائیشیا کی باسکٹ بال ٹیم سے مقابلہ کرکے آئے ہیں۔
ٹیم کے سربراہ اور کوچ کی خوشی دیدنی تھی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم پہلی بار باسکٹ بال کھیلنے کے لیے ملائیشیا گئی۔ آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں کراتے رہیں گے تا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی۔