ممتاز جمالی : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے مقدمات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی .
اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری ہوم سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے ، بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو سیاسی کیرئیر میں کئی قانونی مشکلات کا سامنا ہے،انہیں متعدد گرفتاریوں اور جھوٹی ایف آئی آرزکا سامنا ہے، جو مبینہ طور پر درخواست گزار کو ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے، دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے،وکیل صفائی نے کہاکہ متعلقہ ایس ایچ اومقدمات کے حوالے سے مناسب معلومات فراہم نہیں کر رہے، درخواست میں ایف آئی آر کو منسوخ کرنے اور اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
وکیل اعظم سواتی کاکہنا ہے کہ رپورٹس میں عائد کیے گئے الزامات جھوٹے، غیر سنجیدہ، من گھڑت،بے بنیاد اور پریشان کن ہیں،الزامات کا مقصد اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور ناجائز فائدہ اٹھانا ہے۔
درخواست میں فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے، توقع ہے سماعت جمعرات کو ہوگی۔