محمد حسن : سی ٹی ڈی حیدرآباد نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران جامشورو کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد عزیر شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے, جسے جامشورو سے گرفتار کیا ہے, گرفتار دہشتگرد نے گزشتہ سال 23 مارچ کو کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ کیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد پر حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگر اور تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار دہشتگرد ایک ٹرینڈ قومی جنونیت رکھنے والی ذہنیت کا مالک ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کے ایک ساتھی ہالار چانگ کو گرفتاری کے بعد عدالت 14 سال کی سزا سناچکی ہے۔