لاہور؛ گلشن راوی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے نقدی وموبائل فون چھین کرفرار

6 Mar, 2024 | 09:11 PM

This browser does not support the video element.

اسرار خان : شہر میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، گلشن راوی میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے راہ گیر کو لوٹ لیا۔ 

۔ سٹی فورٹی ٹو نے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی،سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں، جو تعاقب کے بعد موٹر سائیکل سوار شہری کو روک لیتے ہیں، ملزمان گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیتے ہیں، واردات کے بعد ملزمان موقع سے با آسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

 دوسری جانب متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ گلشن راوی میں جمع کرا دی ہے۔

مزیدخبریں