ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں نامساعد موسمی صورتحال مزیدطویل ہو سکتی ہے، این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی

بلوچستان میں نامساعد موسمی صورتحال مزیدطویل ہو سکتی ہے، این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلوچستان میں نامساعد موسمی صورتحال کے حوالے سے این ڈی ایم اے  نے ایڈوائزری جاری کردی۔ 

 این ڈی ایم اے کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے ابھی بھی ویسٹر لی ہوائوں کے زیر اثر ہیں، یہ سسٹم 6 مارچ سے بالائی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مغربی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار کے علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش، ہوا ، آندھی اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

8 سے 12 مارچ تک موسم کی صورتحال: 

ملک کے زیادہ تر حصوں میں بنیادی طور پر سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جبکہ 8 مارچ سے 10 مارچ کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں ابر آلود موسم کی توقع ہے، وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شمالی حصوں میں برفباری کی توقع ہے۔ اسی طرح 10 مارچ سے 12 مارچ کے دوران بلوچستان کے جنوبی اور شمالی حصوں یعنی کیچ، گوادر، لسبیلہ، کوئٹہ، قلات اور خضدار میں ہوا،  آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ کے پی کے کے مغربی ، بالائی حصوں اور کشمیر میں بارش ہوا ،  آندھی کی توقع ہے۔ 

برفباری:  

 کے پی کے شمالی حصوں یعنی شانگلہ، مالم جبہ، دیر اوپر، چترال، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درمیانی سے شدید برفباری کی توقع ہے،  برفباری سے سڑکوں کی عارضی بندش ہو سکتی ہے۔  

لینڈ سلائیڈنگ کے اثرات:
 بالائی کے پی، مری، گلیات، کشمیر اور جی بی میں لینڈ سلائیڈ کا امکان ہے، لہذا سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر موسمیاتی حالات سے باخبر رہیں ۔  
شہری اور فلیش سیلاب: 

 بالائی کیچمنٹ کے علاقوں یعنی سوات، اوپری دیر، اوپری کوہستان، چترال، ہنزہ اور کوئٹہ، چاغی اور کیچ میں بلوچستان کے نالوں میں فلیش سیلاب کا امکان ہے۔  اس کے علاوہ گوادر، لسبیلہ، خضدار، قلات اور قلعہ عبد اللہ میں  بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔