وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روزہ دورہ پر کل مظفرآباد آمد متوقع

6 Mar, 2024 | 06:14 PM

سفیر رضا : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ایک روزہ دورہ پر کل مظفرآباد آمد متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کریں گے، شہباز شریف اس موقع پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نو تعمیرشدہ شاہ سطان برج کا افتتاح کریں گے۔ 

واضح رہے کہ شاہ سلطان برج کی تعمیر کا آغاز مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہواتھا اور اب تعمیر مکمل ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔ مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ آزاد کشمیر کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں