ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ: سمندر میں کشتی اُلٹ گئی،50 ماہی گیرسوارتھے

ٹھٹھہ: سمندر میں کشتی اُلٹ گئی،50 ماہی گیرسوارتھے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹھٹھہ میں حجامڑو کے قریب تیزہواؤں کے سبب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔

 ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق کشتی چھوٹی مچھلی کے شکار پر ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی، تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹا دی، سمندر میں گرنے والے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    سکیورٹی انچارچ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی ناصر بونیری کا کہنا تھا کہ فشرمینز کو آپریٹیو سوسائٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، اللہ کا شکر ہے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی حجاموکری کےقریب کھلے سمندرمیں الٹ گئی،کشتی میں 50 ماہی گیرسوارتھے، اطلاع کے بعد ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کیا جنہوں نے سخت جدوجہد کے بعد تمام افراد کو زندہ نکال لیا۔

 واضح رہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔