امریکا  میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ، 5 افراد ہلاک

6 Mar, 2024 | 08:43 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق  حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں پیش آیا۔ نیش ول کے ائیرپورٹ کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے طیارے کے انجن میں خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کا پیغام موصول ہوا تھا۔

 طیارے سے ملنے والی پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کی گفتگو میں کنٹرول ٹاور نے پائلٹ سے ہنگامی لینڈنگ اور رن وے نظر آنے کے بارے میں سوال کیا تو پائلٹ نے جواب دیا کہ مجھے رن وے نظر آرہا ہے تاہم میں لینڈنگ نہیں کرسکوں گا۔ انجن فیل ہوچکا ہے۔ میں جارہا ہوں لیکن پتا نہیں کہاں۔   

 سنگل انجن والا طیارہ کچھ منٹوں بعد ہی گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 5 افراد سوار تھے۔  طیارے میں گرنے کے بعد آگ لگ گئی اور ملبہ ہائے وے تک پھیل گیا۔ ریسکیو ورکرز نے ملبے کو صاف کرکے ہائے وے پر ٹریفک بحال کردی۔ طیارہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں