سعودی عرب  رمضان المبارک میں قرآن مجید کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرے گا

6 Mar, 2023 | 10:37 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)سعودی عرب رمضان المبارک کے دوران دنیا کے 22 ممالک میں 76 زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے دس لاکھ نسخے تقسیم کرے گا ۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

رمضان المبارک کے دوران دنیا کے 22 ممالک میں 76 مختلف زبانوں میں تراجم کیے گئے قرآن مجید کے دس لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے جس کی منظوری خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دے دی گئی ہے۔مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلکس کے شائع کردہ قرآن مجید کے نسخے مختلف ممالک کے سفارت خانوں کی مدد سے تقسیم کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں