عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج 

6 Mar, 2023 | 08:51 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے خلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شہری عبدالخلیل کاکڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ،جس میں  الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

 درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ گزشتہ روز جب اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور زمان پارک پہنچی تو  گرفتاری کے بجائے پولیس کے جانے کے بعد کارکنان کے سامنے آ کر اشتعال انگیز تقریر کی، ریاستی اداروں اور ان کے افسران پر بے بنیاد الزام لگا کر لوگوں میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی ، جس سے محب وطن پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ۔ 

 واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے  کار سرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی چیئر مین عمران خا ن سمیت  150 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں