ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے راجن پور کا الیکشن مقبولیت نہیں، مہنگائی کی وجہ سے جیتا، آصف زرداری

پی ٹی آئی نے راجن پور کا الیکشن مقبولیت نہیں، مہنگائی کی وجہ سے جیتا، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے پاپولیرٹی کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات ہیں،ہماری حکومت کے دور میں مہنگائی نہیں تھی بلکہ ملازمین ،پنشنر اور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا.

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر وہاڑی پہنچ گئے،آصف زرداری وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہریار خان خاکوانی کی رہائش گاہ پر پہنچے،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی انکے ہمراہ تھے،سابق صدر کی آمد پر نواب شہریار خان خاکوانی اور نتاشہ دولتانہ نے انکا استقبال کیا۔

 وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ ضلع وہاڑی کا پہلا دورہ ہے ذاتی تعلقات پہلے ہیں ،سیاسی تعلقات میں اضافہ کررہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کیسی ہے لیکن ملک کو بچانا تھا۔

آصف زرداری نے کہاکہ عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھااقتدار میں آکر ملک کو بچالیا ہے،ان کاکہناتھا کہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے ،عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے۔

سابق صدر نے کہاکہ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں،سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ جس طرح پوری قوم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح عدلیہ کو درست کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

آصف زرداری کاکہناتھا کہ راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے پاپولیرٹی کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات ہیں،ہماری حکومت کے دور میں مہنگائی نہیں تھی بلکہ ملازمین ،پنشنر اور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،ان کاکہناتھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری پی پی 232 کی ہر یونین کونسل کے 20 ممبرز سے ملاقات کریں گے،سابق صدر آصف علی زرداری لڈن کے صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے،سابق صدر آصف علی زرداری کی مختلف وفود سے ملاقاتیں شیڈول ہیں،آصف زرداری کل وہاڑی نواب پیلس میں کنونشن سے خطاب کریں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer