ویب ڈیسک:پی ایس ایل 8 کے دوران ویمن میچز کے انعقاد پر سابق خواتین کرکٹرز نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ثناء میر نے کہا کہ لیگ کے دوران ویمن میچز سے ہمیں صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
Former Pakistan captain @mir_sana05 talks about the importance of the Women's League exhibition matches.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2023
Read more ➡️ https://t.co/G1zbGGMlFO #LevelPlayingField pic.twitter.com/xeSPL8AwQg
انہوں نے کہا کہ میچز میں غیر ملکی کرکٹرز کا آنا بھی خوش آئند ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویمن میچز کی کامیابی سے ستمبر میں پاکستان میں ویمن لیگ کی تیاری ہوسکے گی۔
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز نے کہا کہ تین میچز سے ویمن کرکٹ کا لیول ہائی ہوگا، خواتین کھلاڑیوں کی ان میچز سے بھرپور توجہ حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایک اور سابق کرٹر مرینہ اقبال کا کہنا تھا کہ لیگ سے کھیل میں نکھار آتا ہے، تکنیک بھی بہتر ہوجاتی ہے۔
"Seeing the stars of today in action will inspire the young generation"
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2023
Former ???????? captain @uroojmumtazkhan believes the Amazons ???? Super Women matches will boost women's cricket in the country
Read more ➡️ https://t.co/CZd0wQac1N #LevelPlayingField pic.twitter.com/nKKATm4mrr
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کرکٹرز کو اپنے گراؤنڈ پر کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع ملے گا۔
"A wonderful opportunity for the youngsters"@MarinaMI_24 sees the Women's League exhibition matches as a step forward in the growth of women’s cricket.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2023
Read more ➡️ https://t.co/G1zbGGMlFO#LevelPlayingField pic.twitter.com/WAa8FqimA1