ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی  ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیز ن 8 کے ’’کرو یا مرو ‘‘میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔

 میچ کی بات کی جائےتو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر  164 رنز بنائے ہیں ۔ 

 جواب میں  کوئٹہ کی ابتدائی وکٹیں آسانی سے گرگئیں جس کے بعد کپتان    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  سرفراز احمد اور مارٹن گپٹل  نے ٹیم کو سہارہ اور مارٹن گپٹل کے 56 گیندوں پر 86 رنز کی بدولت کوئٹہ 4 وکٹوں سے کامیاب ہو گیا۔

 واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں بنے رکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری تھا، جس میں اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح نصیب ہوئی ہے ، پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو  کراچی کنگز اب بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اوپر ہے ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer