ویب ڈیسک: فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ نے زلزلے میں والد کو کھودینے والے شامی بچے کی خواہش پوری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ نبیل سعید کے والد 6 فروری کو شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ نبیل نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
سعودی حکام نے نبیل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خاندان سے رابطہ کیا اورنبیل سے پوچھا کہ وہ کس کو اپنے ساتھ سعودی عرب لے جانا چاہیں گے تو نبیل نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنے والد اور والدہ کو لیکن پھر خود ہی تصحیح کی کہ والد کا تو زلزلے میں انتقال ہوچکا ہے۔ نبیل کو ان کی والدہ کے ساتھ رونالڈو سےملوانے کے لیے سعودی عرب بلوا لیا گیا۔رونالڈو کی شامی بچے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نبیل نے سعودی کلب النصر کا میچ بھی دیکھا ۔ رونالڈو النصر کلب کے کپتان ہیں۔
"When I saw Ronaldo, I thought it was a dream."
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 6, 2023
A Syrian boy who survived the February 6 earthquakes that hit Turkey and Syria met Cristiano Ronaldo after being invited to Saudi Arabia to watch Al Nassr play ⤵️ pic.twitter.com/uq6bfpThYL