ویب ڈیسک: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کےا ختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 275 روپے ہے۔