ویب ڈیسک:سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر قائم علی شاہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کے بعد قائم علی شاہ وضاحت کے لیے خود سامنے آ گئے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ میں تندرست ہوں اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں۔
Former CM #Sindh and #PPP senior leader #QaimAliShah clarifies the rumors going viral about his health on social media.#Karachi #TOKAlert pic.twitter.com/j6Ws8o8MMe
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) March 5, 2023
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی شریک تھا، پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔