بھنڈی کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

6 Mar, 2022 | 09:35 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھنڈی ہماری روز مرہ کی غذا میں شامل ہے یہ صحت کے لئے بہت مفید سبزی ہے یہ کینسر سمیت بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق بھنڈی کے بیج اور پتوں میں فلیونوائڈ اور فینول موجود ہوتے ہیں جو ذہنی دباؤ سے نجات دلاتے ہیں۔ یہی اجزا  ذہنی دباؤ سے نجات دلانے والی دواؤں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا شدید خطرہ بھی رہتا ہے۔ ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال کرایا جائے تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

بھنڈی کینسر سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔ اس میں موجود لیکٹن چھاتی کا کینسر پیدا کرنے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرسکتا ہے۔

بھنڈی کا استعمال کرنے والے افراد میں دمہ کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دمہ کے مریضوں کے لیے دوا کا کام بھی کرتی ہے۔بھنڈی کے لیس دار مائع میں وافر مقدار میں ریشہ اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جسم کے تمام اعضا کے لیے فائدہ مند ہیں۔

بھنڈی میں وٹامن اے، سی، کے اور بی سکس پائے جاتے ہیں تاہم سی اور کے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ کیلوریز کی مقدار بھی زیادہ پائی جاتی ہے۔

 
 

مزیدخبریں