وزیراعظم نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا  

6 Mar, 2022 | 06:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے، عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قومی اسمبلی میں ترمیم لائیں گے اب دیکھتے ہیں کہ اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبے پر ہماری حمایت کریں گے یا نہیں، یہ سب کے سامنے آ جائے گا۔

 وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے بجٹ کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو کہ ایک ہفتے میں پہنچ رہی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں، اس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ جو خط آپ نے ہمیں لکھا ہے کیا وہ آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کو جانیں گئیں اور ملک کو 100 ارب سے زیادہ کو نقصان ہوا، کیا یورپی سفیروں سے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کیلئے کیا؟

انہوں نے کہا ماضی میں ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے، اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائیر فورس کو کہوں گا یہ ا±س ڈرون کو گرا دے

مزیدخبریں