(ویب ڈیسک)ٹرین کو دھکا لگانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ کسی کو ٹرین کو دھکا لگایا جا رہا ہوں لیکن ایسی ہی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مسافروں کو ٹرین کو دھکا لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔
ٹرین کو دھکا لگانے کی ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے وائرل ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ میرٹھ کے دورالا ریلوے سٹیشن پر سہارنپور سے دہلی جانے والے ٹرین کے انجن اور دو ڈبوں آگ بھڑک اٹھی باقی ڈبوں کو آگ سے بچانے کی خاطر جسے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دھکا لگا کر علیحدہ کیا۔