سروسز ہسپتال،ایک بیڈ پر تین، تین مریض لٹا دیے گئے

6 Mar, 2022 | 04:29 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:شہر کے بڑے ہسپتال سروسز ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ہسپتال ایمرجنسی کا سیوریج سسٹم جواب دے گیا ، مریضوں کو دوسری جگہہ منتقل ،، ایک بیڈ پر تین تین مریض لٹا دیئے گئے۔
شہر کے سب سے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا سیوریج سسٹم خراب ہونے سے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔  اتنا بڑا ہسپتال ہونے کے باوجود ایمرجنسی کے مریضوں سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک روا رکھا گیا ہے، ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کو لٹا کر انکا علاج کیا جارہا ہے۔

جن  مریضوں کو بیڈ میسر نہیں انہیں ہسپتال کے وارڈ کی راہداری میں ڈرپس لگا کر بٹھا کر علاج کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کا سیوریج سسٹم بند ہونے سے پانی جمع ہوگیا تھا۔ ڈی ایم ایس آفس کا عملہ بھی دفتر کو تلے لگا کر غائب ہوگیا ہے اور بند سیوریج سسٹم کو کھولنے کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں