اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

6 Mar, 2022 | 03:31 PM

Muhammad Zeeshan

 ویب ڈیسک: بالی وڈ کے سینئر اداکار  اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی اور بالی ووڈ کی نامور  اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی  نے مبینہ طور پر ایک ایونٹ آرگنائزر سے معاہدہ کیا کہ وہ دہلی میں ایونٹ کریں گے ، اداکارہ نے 37 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ بھی وصول کیا لیکن پھر اچانک ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی۔تاہم اداکارہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں جس کے بعد پرمود نے ان سے اپنی رقم واپس مانگی۔ایونٹ آرگنائزر نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا، سوناکشی سے بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی کام نہیں بنا تو انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آرگنائزر پرمود شرما مراد آباد کا رہائشی ہے جس نے ایک تقریب منعقد کی اور سوناکشی سنہا کو 'مہمان خصوصی' کے طور پر مدعو کیا،۔پرمود کا کہنا ہے کہ اس نے سوناکشی کو 37 لاکھ روپے ایڈوانس دیے۔

 کہا جارہا ہے کہ سوناکشی سنہا کیس درج ہونے کے بعد مبینہ طور پر مراد آباد آئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس کے بعد اداکارہ منظر سے غائب ہیں اور عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آئیں جس کے بعد مقامی عدالت نے اداکارہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔



مزیدخبریں