ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم  کو مشیروں سے خطرہ  ؟ پرویز الہیٰ کا عمران خان کو  محتاط رہنے کا مشورہ

وزیراعظم  کو مشیروں سے خطرہ  ؟ پرویز الہیٰ کا عمران خان کو  محتاط رہنے کا مشورہ
کیپشن: PM Imran Khan and Speaker PA Pervaiz Elahi File photo.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ق لیگ کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو  خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے حیرانگی ہے تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر نے ایک بار پھر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے  کہ آپ کےمشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں۔ 

 پرویز الہی نے  پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں،  اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے پر تشویش ہے، اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی،وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں۔

چند اخبارات  اور میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے، لیکن مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے، سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor