ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا وبا کے ڈیرے۔ مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار661 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 755 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.0 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 821 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 6 Mar 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) March 6, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 37,661
Positive Cases: 755
Positivity %: 2.0%
Deaths :7
Patients on Critical Care: 821