افسروں کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

6 Mar, 2021 | 08:08 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کے پانچ افسران اون پے سکیل پر ڈائریکٹر تعینات، ڈپٹی ڈائریکٹر علی ضیاء کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایریا ڈویلپمنٹ سروسز ٹو لگا دیا گیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد حسن کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی، ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ بلال فضل چغتائی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول لگا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سیفی کو ڈائریکٹر ایریا ڈویلپمنٹ سروسز ون اور ڈائریکٹر ای اینڈ ایم ٹیپا کے طور پر کام کرنے والے مبین اصغر خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر الیکٹریکل اینڈ مکینکل ایل ڈی اے لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے میں سزا اور جزا کے قانون کے بعد مختلف ڈائریکٹوریٹس نے قبلہ درست کرنا شروع کردیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کی پرفارمنس سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق نقشہ منظوری کے تحت شعبہ ٹاون پلاننگ ون، ٹو، تھری، فائیو کی کارکردگی سو فیصدر رہی۔ ایک ہفتہ کے دوران سب سے زیادہ نقشے ٹاؤن پلاننگ فور نے پاس کئے۔ 

لینڈ ڈیویلپمنٹ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کی کارکردگی قدرے بہتر ہوئی ہے۔ رپورٹ وائس چئیرمین ایل ڈی اے کو پیش کردی گئی ہے۔ وائس چئیرمین ایس ایم عمران نے مختلف ڈائریکٹوریٹس جاکر افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مناسب کارکردگی والے ڈائریکٹوریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں