(ن)لیگی رہنماؤں پر حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

6 Mar, 2021 | 03:45 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پارلیمنٹ کے باہر  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر حملے کے خلاف رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔

رابعہ فاروقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے منتخب نمائندوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا حملہ قابلِ مذمت ہے، پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ہمیشہ بد تمیزی اور گھیراؤ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہےکہ آج وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر  تحریک انصاف کے کارکنوں نے پریس کانفرنس کرتے( ن) لیگی رہنماؤں پرحملہ کردیا تھا، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے،  جس پر لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان سے دست و گریباں ہوگئے،پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا، مصدق ملک کو سرعام تھپڑ جڑ دیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بدمعاشی کی سیاست نہیں چلے گی، کسی سے ڈرنے والے نہیں، جس میں ہمت ہے سامنے آئے، یہ ہارے  ہوئے اور بزدل حکمران کی نشانی ہے ۔

مزیدخبریں