ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن ( ر) صفدر کی نیب طلبی، کیس پر تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں

 کیپٹن ( ر) صفدر کی نیب طلبی، کیس پر تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹھوکر نیاز بیگ (سعود بٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن ( ر) صفدر کی 10 مارچ کو نیب طلبی، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف شکایت کا اندراج 2020 میں کیا گیا، ہیڈ کوارٹر نے کیس نیب لاہور کو تحقیقات کیلئے ریفر کیا جس کا ریکارڈ واپس ہیڈ کوارٹر بھجوایا جائے گا۔ شکایت گزار کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کے نام پر لاہور میں مبینہ اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے کیپٹن صفدر کی پراپرٹیز کی ابتدائی تفصیلات متعلقہ پٹواری اور ریونیو آفس سے حاصل کرلیں، اراضی کی خرید و فروخت کے حوالے سے کیپٹن(ر) صفدر کے بنک اکاؤنٹس کا ابتدائی ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا، رائیونڈ میں واقع فلور مل شیئرز کا ریکارڈ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے حاصل کیا گیا۔ موضع مال، سلطان کے، کماس، بدوکی ثانی، لکھووال اور رائیونڈ میں سینکڑوں کنال اراضی خریدی گئی، کیپٹن (ر) صفدر کو طلبی کا سمن بھجوا دیا گیا ہے، پیشی پر سوالنامہ دینے کے حوالے سے غور شروع ہے۔ 

نیب نے کیپٹن صفدر کے مبینہ فرنٹ مین کےنام پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایات بھی ‏جاری کرتے ہوئے سندرانڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کیپٹن صفدر کے نام فلورمل کی تفصیلات طلب ‏کر لی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer