آؤٹ فال روڈ (اسرارخان/علی ساہی) پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے 39 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دیئے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور کے متعدد ڈی ایس پیز سمیت 39 افسران کے تبادلے کر دیئے، محمد شعیب کو ایس ڈی پی او کاہنہ، سدرہ خان کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور، راشد ملک کو ایس ڈی پی او برکی، حافظ عمران احمد کو ایس ڈی پی او گوالمنڈی لاہور، سہیل حسین کاظمی کو ایس ڈی پی او اچھرہ، محمد اشفاق رانا کو اچھرہ سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پاکپتن، ناصر محمود کو ایس ڈی پی او شاہدرہ لاہور تعینات کر دیا گیا
ارشد حیات کو ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، غلام دستگیر کو ایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور، عثمان حیدر کو ایس ڈی پی او بادامی باغ لاہور، امیر علی کو ڈی ایس پی حیدر کمپنی لاہور، محمد ریاض ناز کو ایس ڈی پی او موسیٰ خیل سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اس کے علاوہ نجف گل کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ڈی ایس پیز کی تعیناتیاں مختلف یونٹس اور سرکلزمیں کی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے پانچ نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے، انسپکٹر تیمور حسن کو ایس ایچ او نولکھا، سب انسپکٹر یاسر عباس کو ایڈیشنل ایس ایچ او مانگا منڈی، انسپکٹر خواجہ حسن رضا کو ایس ایچ او ٹبی سٹی تعینات کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر شبیر حسین اعوان کو ایڈیشنل ایس ایچ او فیکٹری ایریا جبکہ سب انسپکٹر محمد رضوان کو ایڈیشنل ایس ایچ او اچھرہ لگا دیا گیا، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوزکی مقامِ تعیناتی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایس ایچ او مانگا منڈی انسپکٹر جاوید اقبال کو ایس ایچ او کاہنہ جبکہ ایس ایچ او کاہنہ شیخ حماد اختر کو ایس ایچ او ڈیفنس سی تعینات کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا، جن میں ایس ایچ او ڈیفنس سی رانا ارحم، ایڈیشنل ایس او نولکھا محمد رضا، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ٹبی سٹی عاطف اقبال اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا سہیل اخلاق شامل ہیں۔