(قیصر کھوکھر)مہذب اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا جس کی اجازت دوسرے مذاہب میں نہیں، تنگی وخوشحالی ہرانسان پر آتی ہے مگر اسلام نےبیوہ خواتین کومعاشی حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کیا،اب بیوہ خواتین کے لئے اب شکایت سیل بھی قائم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیواؤں کے حقوق کے حوالے سے اسلامی ریاست کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ بیوہ عورتوں کو بیت المال سے وظیفہ دیں اور انکی معاشی کفالت کا بندوبست کریں،بیوہ عورت کو اس کے خاوند کی وراثت میں سے حصہ دار بنا کر اسکے معاشی حقوق کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے،ویسے تو دنیا کہ مہذاہب میں خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، بیوہ خواتین کے مسائل کے حل کے اب صوبائی دارالحکومت میں شکایت سیل قائم کردیا گیا۔
یہ شکایت سیل چیف سیکرٹری آفس میں قائم کیا گیا ہے جہاں پر خواتین ملازمین بیوگان کی شکایات سنیں گے اور ان شکایات کے بارے میں چیف سیکرٹری کو آگاہ کریں گی، حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ حقوق دینے کے حوالے سے کیا ہے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اس سیل کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، اس شکایت سیل میں ملنے والی تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور تمام محکموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بیوگان کی شکایات کو حل کرنے میں اولین ترجیح دیں۔