انتظار کی گھڑیاں ختم، کالج اساتذہ کیلئے خوشخبری

6 Mar, 2020 | 05:24 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل) لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز کے اساتذہ کے لئے بڑی خبر آگئی، گریڈ 17 کے 1900اساتذہ کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ابتدائی اور ثانوی درجے کے مدارس،سکول، کالجوں یا پھر جامعات میں،غرض یہ کہ درس گاہ کوئی بھی ہو، معلم کے بغیر درس گاہوں کا تقدس بالکل ایسا ہی ہے، جیسا کہ ماں کے بغیر گھر، ایک معلم سیکھنے کے عمل میں انتہائی موثر و مستند راہبر ثابت ہوتا ہے،مگر ان کی بھی ضروریات زندگی ہیں جن کے لئے وہ محنت کرتے، بچوں کو پڑھاتے تاکہ مستقبل میں اپنے خاندان کی افراد  کا سہارا بن سکیں۔

صوبے بھر کے کالجز اساتذہ جو ترقیوں کے منتظر تھے ان کو محکمہ یائرایجوکیشن نے خوشخبری سنائی دی،،  سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال کی جانب سے چھ سات سال سے زیرالتواء اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 2300 اساتذہ کے کیسز کا جائزہ لیا جن میں میرٹ پر پورا اترنے والے نے1200 خواتین اساتذہ اور 700 مرد اساتذہ کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے، ترقیوں کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کسی بھی معاشرے میں معلم کا کردار طرزِ معاشرت پر منحصر ہوتا ہے، بہت سے معاشروں میں معلم یا معلمہ کو صرف تعلیمی مضامین پڑھانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایک معلم کے فرائض میں اور بھی بہت سے چیزیں شامل ہیں جیسا کہ ہدایات، پیشہ ورانہ تربیت، سماجی بہبود کا شعور اور زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری دیگر ضروری صلاحیتیں،یہ پیشہ اپنی کے پیشِ نظر نہایت مقدس اور باعزت سمجھا جاتا ہے کیونکہ ایک معلم بچوں کی اچھی تربیت اور تعلیم دے اپنی قوم کے مستقبل کی تعمیر کر رہا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں