ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ نے خلیل الرحمان قمر کو جھٹکا دے دیا

معروف اداکارہ نے خلیل الرحمان قمر کو جھٹکا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف رائٹر خلیل الرحمان قمراورسماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے شو میں ’’ میرا جسم میری مرضی‘‘ جیسے نعرے پر شروع ہونے والی بحث سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر خلیل الرحمان قمر کی مکمل حمایت کرتے نظرآرہے ہیں وہیں شوبزسے وابستہ شخصیات نے خلیل الرحمان کی شو میں استعمال کی گئی زبان اور نازیبا گفتگو کے لیے ان کی شدید مذمت کی۔

خلیل الرحمان قمرپرتنقید کرنے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر کی لکھی گئی فلم ’’ لندن نہیں جاؤں گا‘‘ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ عفت عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اس فلم کے ساتھ منسلک ہونے پر انہیں زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہورہا ہے۔ میں اس فلم سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اورمیں اسے دیکھنے بھی نہیں جاؤں گی۔ میں خود سے معافی مانگتی ہوں اورسخت شرمندہ ہوں کہ یہ فیصلہ میں نے پہلے کیوں نہیں لیا۔ لیکن آج سے میں اس شخص کا اور ان تمام لوگوں کا جو اس کے ساتھ کام کرتے ہیں بائیکاٹ کرتی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Iffat Omar (@iffatomarofficial) on

یہ پہلی بارنہیں ہے کہ عفت عمر نے خلیل الرحمان پر تنقید کی ہو بلکہ اس سے قبل  بھی وہ خلیل الرحمان پر شدید تنقید کرنے کے ساتھ ان پر پابندی کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ تاہم کچھ عرصے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عفت عمر نے ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم سائن کی  ہے جس میں وہ بطور معاون اداکارہ کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم ’’ لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات شامل ہیں اس کے علاوہ اداکارہ کبریٰ خان بھی فلم میں اہم کردارادا کررہی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer