ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : ہائیکورٹ نے شہر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہر بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، عدالت نے پولی تھین بیگز کا استعمال مکمل ترک کرنے کے لیے 2  ہفتوں کا وقت دیا ہے۔دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر بتائیں کتنی دیر میں پلاسٹک بوتلوں کا استعمال ختم کریں گے جب کہ اگلے مرحلے میں پنجاب کے دوسرے شہروں میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق حکم جاری کریں۔


لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، ڈیپارٹمنٹل سٹورز پرشاپنگ بیگز پر پابندی پرعمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔محکمہ ماحولیات کےنمائندے کاموقف اختیار کیا  کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کروا دیا گیا، جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ اگلے مرحلے میں پنجاب میں فیصلے کا اطلاق کرایاجائےگا، پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروبات کی فروخت،وکلاء دلائل کےلئے طلب کرلئے گئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer